عیدالاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

کراچی : سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگا سکتی،

تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔