موسم کا حال بتانے والا خود گرمی سے بے ہوش ہوگیا

 

لندن : ٹیلیویژن کی دنیا میں براہ راست نشریات کے دوران کبھی کبھی اینکرز، رپورٹرز اور ایکسپرٹس ایسی غیر متوقع صورتحال میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ دیکھنے والوں کیلئے خبر سے زیادہ خبر دینے والا دلچسپی کا سبب بن جاتا ہے۔

 

برطانیہ کے ایک نشریاتی ادارے پر موسم کی صورتحال جاننے والے افراد اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب لائیو بلیٹن کے دوران ویدر ایکسپرٹ خوراپنے ہوش کھو بیٹھا اور ہیٹ ویو کی وجہ سے بے ہوش ہو کر زمین پر گِر گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=sRChK8oLDkg

اینکر کے بے ہوش ہوتے ہی حاضرین اور کیمرہ مین بھی حیران رہ گئے ۔برطانیہ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم نہایت گرم ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔