چیف جسٹس نےدیامیرمیں تعلیمی اداروں کو جلانے کا نوٹس لےلیا

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں تعلیمی اداروں کو جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس نے اسکول جلائے جانے کے واقعات پر حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر گلگت وبلتستان افئیرز اور سکیریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔
گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے چلاس میں تعلیم دشمن عناصر نے حملہ کرکے 12 اسکول جلادیئے تھے۔
تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی کے خلاف دیامر کے صدیق اکبر چوک پر شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کئے گئے۔