راولپنڈی :جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمٰن کودل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹی انجیوکی گئی اور ڈاکٹروں نے انھیں تمام مصروفیات منسوخ کرکے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کو گزشتہ روز بعد دوپہرسینے میں شدید تکلیف کے باعث کارڈیا لوجی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرزکی ٹیم نے ہنگامی طور پر ان کا علاج کیا اور ان کی مکمل سٹی انجیو کی گئی، دوائیں دی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ دوائوں کے استعمال کے بعد انھیں دوبارہ آئندہ جمعہ کو اسپتال میں چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے۔