اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ملالہ یوست زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہا پسندوں نے دکھا دیا کہ انہیں کیا چیز خوفزدہ کرتی ہے۔ ایک لڑکی کے ہاتھ میں کتاب۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور ان تعلیمی اداروں کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہیئے تاکہ طلبا کو ان کی کلاسوں میں واپس لایا جائے اور دنیا کو دکھایا جائے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر لڑکے اور لڑکی کا حق ہے۔