کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈکٹیٹر نہیں بننا چاہئے کیونکہ آپ ایک اہم منصب پر بیٹھے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ آنے والے مجسٹریٹس کا تعلق نچلے طبقے سے ہے۔ جس میں مجسٹریٹس میں کوئی مزدور کا بیٹا ہے تو کوئی کسان کا۔ بچوں نے بہت محنت کی اور اس مقام تک پہنچے جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔
جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ ججز کو عہد کرلینا چاہئے کہ انہیں بہت محنت کرنی ہے۔ لوگوں کو انصاف پہنچانے کے لئے رات دن ایک کردینا ہے۔ ججز کو ڈکٹیٹر نہیں بننا چاہئے کیونکہ آپ ایک اہم منصف پر بیٹھے ہیں۔ جج کے لئے کوئی کیس ہائی پروفائل نہیں ہوتا۔ یہاں جج کا کوئی نکتہ نظر بھی نہیں ہوتا ججز کو چاہئے کہ اپنے ضمیر کو آگے رکھیں۔