گاڑی میں بوتلیں اورچپس پیکٹس رکھنےپر ہزاروں روپےجرمانہ

برطانوی شہری کو اپنی گاڑی میں پانی کی خالی بوتلیں اور چپس کے خالی پیکٹس رکھنا مہنگا پڑگیا۔ لندن کی کونسل ورکرز نے شہری پر گاڑی میں کچرا رکھنے پر تقریباً پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک شخص اپنے دفتر کی گاڑی میں کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں کونسل ورکرز نے اسے روکا ور اس کی گاڑی کی تلاشی لی۔
تلاشی میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر چپس کے خالی پیکٹ، پانی کی خالی بوتلیں ، اخبارات سے بھرا ایک تھیلا پایا گیا جس کے بعد کونسل ورکرز کی نے اس پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قانون توڑا ہے جس کا جرمانہ اسے ادا کرنا ہوگا۔
شہری کی طرف سے جرمانہ عائد کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا اس کا کہناتھا کہ صرف چپس کے پیکٹ پھینکنے پر ہزاروں روپے جرمانہ بہت ہے جبکہ میں نے اسےکسی کے گھر کے آگے پھینکا اور نہ ہی کسی کے گارڈن میں پھینکا۔
شہری کی جانب سے جرمانے کے خلاف اپیل کی کوشش کی کوشش بھی کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا۔برطانوی کونسل ورکز کے مطابق اگر وہ جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے عدالت کا رخ کرنا پڑے گا۔کونسل ورکرز نے جرمانہ بھرنے کے لئے اسے 14 دن کا وقت دیا ہے۔