اسلام آباد: انتخابات میں آر ٹی ایس ناکام ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن 25 کروڑ روپے ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے لئے بنایا گیا سسٹم 29 فیصد رزلٹ دینے کے بعد بیٹھ گیا تھا۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن نادرا کو 17 کروڑ روپے ادا کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن کو فارم 45 کی تصویریں آئیں یا نہیں لیکن پریذائینڈنگ افسران کو 8 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گا۔
رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم نادرا کی جانب سے تیار کیا گیا تھا اور چلانے کی ذمہ داری بھی نادرا کی تھی لیکن سسٹم پولنگ کی رات ہی خراب ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آر ٹی ایس کی ناکامی کی صرف تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی جائی گی جس کے بعد ایف آئی اے اور خفیہ اداروں سے بھی چھان بین کرائی جائیں گی۔ دوسری جانب تحقیقات میں آر ٹی ایس کی ناکامی میں کسی بھی بدنیتی یا سازش کے عنصر کو بھی دیکھا جائے گا۔