بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں کیخلاف ایف بی آر کی کارروائی شروع

اسلام آباد: ایمنیسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پرایف بی آرنے بیرون ملک جائیداد رکھنےوالوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دبئی اوربرطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں ، دبئی میں ساڑھے400 اوربرطانیہ میں 250 افراد کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔

ایف بی آر معاہدے کے مطابق یکم ستمبرکے بعد بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا اور101 رکن ممالک معلومات کے تبادلے کے پابند ہوجائیں گے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے جن میں برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کے لیے سرمائے کا ذریعہ پوچھا گیا ہے جبکہ ان افراد کی جائیدواں کی معلومات او ای سی ڈی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت حاصل کی گئیں ہیں۔