دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس کابہت اہم کردار ہے،آرمی چیف

راولپنڈی:یوم شہداء پولیس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا بہت اہم کردار ہےپولیس نے اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم شہداء پولیس پر پیغام پوسٹ کیا ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا بہت بڑا کردار ہے اور قومی جدوجہد میں پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

واضح رہے ہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے ۔