اسلام آباد: شاہین ایئر لائن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تنازع کے باعث چین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں کو لانے کیلئے شاہین ایئرلائن کا طیارہ روانہ نہیں ہوسکا۔
شاہین ایئر لائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث چین کے شہر گوانزو میں پھنسے پاکستانی تاحال واپس نہیں لائے جاسکے، ترجمان شاہین ایئر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاجازت نہیںدی جس کی وجہ سے طیارہ چین کے لیے روانہ نہیں کیا جا سکا۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شاہین ایئر لائن فنی خرابی کے باعث ایک ہفتے سے لاہور ایئر پورٹ پر کھڑے ان فٹ طیارے کو چین بھجوانا چاہ رہی ہے لیکن ایئر مینٹینس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرلائن سے مسافروں سے رقم وصول کی ہے اور شاہین ایئر سدرن چائنا ایئر کے ذریعے مسافروں کو وطن واپس لانے کے انتظامات کر سکتی ہے۔