حکومت سازی کیلئےپی ٹی آئی کا بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ

اسلام آباد: وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رابطے جاری ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے پلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے بھی رابطہ کر لیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےنے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ بی این پی نے ہمارے سامنے 6نکات رکھے ہیں جن پر ہماری مکمل گفتگو ہوئی ہے،

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ کل سردار اختر مینگل سے ٹیلیفون پر بھی گفتگو ہوئی تھی ، پی این پی او ر پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کوسمجھا اور اور ایک دوسرے کو کہا کہ 6 نکات پربات ہو سکتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک اوربلوچستان کی ترقی کیلئےہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں،کراچی کے لوگوں نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کودیا ہے،قائدایم کیو ایم سے لاتعلقی کرنے والوں کی حوصلہ افضائی کرنی چاہیے۔