مشہور شخصیات کا روپ دھارنے والی ماہر چینی فنکارہ

 

بیجنگ :اکثرلڑکیوں میں میک اپ کرنے کا شوق تو عام سی بات ہے لیکن اس دلچسپ فنکارہ کے شوق کی انتہا تو دیکھئے جس نے میک اپ کے ذریعے اپنے چہرے کے خدو خال تبدیل کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔

تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس چینی خاتون نے اپنے فن کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے مونا لیزا ، مارلن منرو، رونالڈو اورکئی نامور شخصیات کا روپ دھار لیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=vYhkszMNqFE

فن مصوری کے بادشاہ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرۂ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کی مسکراہٹ چہرے پر سجائے،ماضی کی مشہور اداکارہ مارلن منرو کا انوکھا انداز اپنائے اوررونالڈوسمیت کئی سیلیبریٹیز سے مشابہت اپنانے کے لئے اس فنکارہ نے اپنے انوکھے فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ انتہائی مہارت اور قابلیت سے اپنے چہرے کے نقوش کو صرف میک اپ کی بدولت تبدیل کر لیتی ہے۔

میک اپ کے ذریعےیہ فنکارہ منٹوں میں معروف شخصیات کا روپ لیتی ہے جس کو دیکھنے کے بعد یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔