لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوڑ ہورہی ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے دعویٰ کیے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے 186 ارکان کی حمایت کے ساتھ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کے نام بھی سامنے آرہےہیں جن میں علیم خان، ترجمان پی ٹی آئی فوادچوہدری، سبطین خان، سینئر رہنما یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور یاسر ہمایوں کے نام شامل ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے ہی کرنا ہے۔