اسلام آباد:پنجاب میںحکومت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کےاکثریت کے دعوے کے بعد گورنر پنجاب کےلیے بھی پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام سامنےآنا شروع ہوگئےہیں، اطلاعات کےمطابق گورنر پنجاب کیلئے اسحاق خاکوانی، بابر اعوان، رائے عزیز اللہ اور اعجاز چوہدری کے نام سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گورنر پنجاب کے منصب پر اسحاق خاکوانی کو لانے کے خواہاں ہیں جب کہ رائے عزیز اللہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے بااعتماد ساتھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری بھی پارٹی کے لیے خدمات کے باعث گورنر پنجاب بننے کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں جب کہ بابر اعوان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے گورنر تعینات کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔