کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےاین اے 249 کےنتیجے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔
اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں کی گئی اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہےجبکہ مسترد ووٹوں کے مقابلے میں جیتنے والے کے ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن این اے 249 میں انتخابات کالعدم قرار دے اور امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کیا جائے۔