اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بنی گالہ میں ملاقات کی اورعام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرعمران خان کو مبارک باد پیش کی ۔
اس کے علاوہ ملیحہ لودھی نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیاا ور عالمی امور پر پاکستان کے کردارسے متعلق بتایا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں تاہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے اس دیرینہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔