پتنگ کی ڈور نے 10سالہ معصوم بچی کی جان لے لی
10 سالہ بچی طیبہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر غریب آباد انڈرپاس کے قریب سے گزر رہی تھی
کراچی : کراچی میںپتنگ کی ڈور سے 10سالہ بچی کا گلہ کٹ گیا، جس کی وجہ سے بچی جاں بحق ہوگئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 سالہ بچی طیبہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر غریب آباد انڈرپاس کے قریب سے گزر رہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا،
بچی کے بھائی کا الزام ہے کہ جائے وقوعہ سے قریب واقع غیر قانونی منڈی کی وجہ سے ایمبولینس تاخیر سے پہنچی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈور کی سمت سے تعین کیا جائے گا کہ ملزمان کس جانب ہوسکتے ہیں۔