کراچی : پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر شمیم نقوی نے کہا کہ ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پر جو الزامات لگائے ان پر قائم ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر شمیم نقوی کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کو الیکشن میں شکست میئر کراچی وسیم اختر کی وجہ سے ہوئی،
انہوں نے کہاکہ 35 سال میں قوم سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں ہوئےکراچی میں الیکشن صاف وشفاف ہوئے، ڈبے کھلنے کا ڈر نہیں ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ پی ایس پی اور اے پی ایم ایل کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیںجبکہ پارٹی میں شامل ہونے والوں سے کہا ہے ان کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔