لاہور: نجی ہاؤسنگ اسیکم کیس میں نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیاہے۔
اطلاعات کےمطابق نیب نے دونوں بھائیوں کو 15اگست کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق 28 مارچ کو بھی نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے تھے اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔