اسلام آباد:پی ٹی آئی نے الیکشن نتائج کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا نظام ناکام ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئےپی ٹی آئی کے اعظم سواتی نےتوجہ دلاؤ نوٹس سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاہےجس میں سسٹم کی ناکامی کی وجوہات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کی ذمہ داری کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔واضح رہےکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کابینہ ڈویزن سے اس کی تحقیقات کا تحریری طور پر مطالبہ کر چکا ہے۔