ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے۔جن کی تدفین ان کے آبائی علاقے آسنی میں کردی گئی۔
طارق دریشک حالیہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر حلقہ پی پی 296 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
5 روز قبل طبیعت خراب ہونے پر انہیں راجن پورکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر انہیں ملتان کے نشتر اسپتال شفٹ کردیا گیا۔
طارق دریشک کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر رکھا تھا۔
انہوں نے بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگواران میں چھوڑے ہیں۔