لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاؤ الدین کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاؤ الدین کو طلب کیا ہے۔ ان کے علاوہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طلحہ برکی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر برہان علی کو بھی نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تینوں کو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔