یوں تو کئی منچلے نوجوان شہرت حاصل کرنے کے لئے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں تاہم امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک پیٹو نوجوان نے مشہور ہونے کا نرالہ انداز اپنایا ،وہ 10منٹ میں 19پیزاکھاگیا۔
پیزاکھانے کے شوقین دنیا میں ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں اورایسے ہی افراد کیلئے کینیڈا کے شہر وان (Vaughan) میں ایک دلچسپ عالمی مقابلے کا انعقا د کیا گیا۔
پیزا کھانے کے مقابلے میں شرکاء کے سامنے 17انچ کے پیزے رکھے گئے جو انہوں نے زیادہ سے زیادہ کھانے تھے۔
مقابلے کے دوران تمام شرکاء انتہائی پھرتی کے ساتھ پیزا پر اپنا ہاتھ صاف کرکے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیئے۔
سخت مقابلے کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے جیوفرے ایسپر نامی پیٹو نے 10منٹ میں 19چیز پیزا کھا کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ 4ہزار ڈالر انعام کا بھی حقدار قرار پایا۔