لاہور: لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کی درخواست جسٹس مامون رشید کو بھجوا دی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے نومنتخب ایم این اے رانا ثنا اللہ کے خلاف یہ درخواست ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے دائر کی۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کےموقع پر استقبالی شرکا کے لئے ایسے کلمات کہے جن سے اسلام کا تقدس پامال ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔