کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں بابر غوری کے دور میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ بابر غوری بیرون ملک اس لئے گرفتار نہیں کرسکے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے دور میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق سابق جنرل منیجر کے پی ٹی روف اختر فاروقی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
نیب کے مطابق رؤف اختر فاروقی سمیت دیگر کو ہزاروں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری ملک سے باہر ہیں۔ اس لئے گرفتار نہیں کرسکے۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے معاملہ اسلام آباد بھیج دیا ہے۔
نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ جامع جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک جامع جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔