پنجاب اسمبلی کے آزاد امیدوار رانا لیاقت کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف سے آزادامیدواررانا لیاقت نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 39 سے کامیاب امیدوار رانالیاقت نے صدر ن لیگ میاں شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
رانا لیاقت نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف واضح برتری کے ساتھ ایک مضبوط جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جو مسلم لیگ (ن) کے گڑھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی خواہشمند ہے۔