فیروز والا میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقع گاؤں میسن کالرمیں فیس بک کی دوستی نے لڑکے اور لڑکی کی جان لے لی۔
اطلاعات کے مطابق فیروز والا کے گاؤں میسن کالر کی رہائشی نجمہ اور شاہدرہ کے علی کے درمیان فیس بک پر دوستی ہوئی تو علی نجمہ سے ملنے میسن کالر چلا آیا جہاں نجمہ کے والد نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ لیا اور دونوں کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اورملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نجمہ اور علی کے درمیان دوسال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، جب کہ دونوں فون پر بھی اکثر باتیں کرتے تھے۔