بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی نے بنی گالہ میں ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا

               
August 6, 2018 · اہم خبریں, قومی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں مہرو حیات کے ہمراہ فرح خان بھی موجود تھیں۔

بشریٰ بی بی سے ملاقات میں ان کی بیٹی مہروحیات اورفرح خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔

اس موقع پربشریٰ بی بی نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔