بنی گالہ کیس،سپریم کورٹ نےسروےجنرل آفس کےسربراہ کوطلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنی گالہ کے حوالے سے زیر سماعت تجاوزات کیس میں سروے جنرل آفس کے سربراہ جمیل اختر کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ڈپٹی سروے جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری اسسمنٹ 4 سو 5 کلومیٹر کی تھی جس کے لیے مزید ڈیڑھ ماہ کا وقت درکار ہےجس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ حد بندی بہت ضروری ہے جس کیلئے مزید 6 ہفتوں کا وقت آخری ہوگااس کے بعد ایک دن کا بھی مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
عدالت عظمیٰ نے جمیل اخترکو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔