لاہور: ہائیکورٹ نے این اے 106 سےجیت حاصل کرنے والے ر انا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار کی درخواست پرلیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیاہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیایہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا رانا ثنااللہ کو نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔
جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔