عمران خان نےاین اے131لاہورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کافیصلہ چیلنج کردیا

لاہور: عمران خان نے این اے 131 میں لاہور ہائی کوٹ کی جانب سے دوبارہ گنتی کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےاین 131 لاہور میں اپنے مخالف امیدوار سعد رفیق کو بہت کم مارجن سے شکست دی تھی جس پر سابق وزیرریلوے نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جہاں سے بھی سعد رفیق کو شکست ہوئی اور عمران خان کامیاب رہے تھے جس فیصلے کو سعدرفیق نے تسلیم نہ کرتےہوئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔
لیگی رہنما کی درخواست پر عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا، سپریم کوٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سعد رفیق کی ہائی کورٹ میں درخواست قابل سماعت نہیں تھی، ہائیکورٹ نے آئین اور قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا لہذا لاہور ہائیکورٹ کاووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔