کراچی: احتساب عدالت میں سندھ کی زمینوں کے ریکارڈ میں کرپشن کے سب سے بڑے ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ ذرشمعون سمیت 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن و دیگر کےخلاف 53 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
نیب کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی اور سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ ذرشمعون سمیت 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کے لئے مہلت طلب کی گئی تاہم عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق ملزم شاہ ذر شمعون نے سابق ڈپٹی کمشنر ملیر مصطفیٰ جمال قاضی، عبید اللہ پنہوراورعبد الطیف بروہی و دیگر نے سی شوردیہہ کورنگی کی 530 ایکڑزمین کی جعلی اوربوگس انٹریاں کرکے فروخت کردیں جس سے قومی خزانے کو 53 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔