اسلام آباد: گرینڈڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی مشروط حمایت کااعلان کردیا۔
حرون کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگار کی زیر صدارت کراچی میں جی ڈی اے کاسربراہی اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے مرکز میں حکومت سازی پر مذاکرات پیرپگارا کریں گے۔
اس موقع پیر صدرالدین شاہ راشدی نے انتخابی نتائج پر تحفظات ظاہر کئےاور کہاکہ عجیب بات ہے کہ جیتنے والے ہوں یا ہارنے والے دونوں ہی پریشان ہیں۔
مشروط حمایت کےحوالے سے ایاز لطیف پلیجو نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کے سامنے 3 شرائط رکھی جائیں گی۔
خیال رہے کہ جی ڈی اے کے آئندہ لائحہ عمل کے لئے اجلاس 14 اگست کے بعد ہوگا۔