لاہور : صدرپیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہاکہ تمام ترکوششوں کےباوجودلاڈلےکوسنگل میجارٹی نہیں دلوائی جا سکی، یہ حکومت ایسی ہے جسے گرانا کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اپنی اداوں پر بھی ذرا غور کریں، ان کی اخلاقی پستی کی توکوئی حدنہیں،ابھی پیدانہیں ہوئے،وزیراعظم نہیں بنےاورابھی سےیوٹرن لیناشروع کر دئیےہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پری پول رگنگ کےبعدجہازچلائےگئےپیسےاوروزارتیں بانٹیں گئیں،چاہتے تو اس حکومت کو پیدا ہوتے ہی گرا سکتے تھے، لیکن ہم چاہتے ہیں عمران خان نے جو دعوے کئے ان پر عمل کریں۔