لاہور: مسلم لیگ ن نے الیکشن کے لیے مقرر سوشل میڈیا ٹیم کو فارغ کردیا ،ن لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنی میڈیا ٹیم میں میڈیا سے متعلقہ ریٹائرڈ افسران، صحافی اور ٹیکنیکل افراد بھرتی کر رکھے تھے۔
میڈیا سیل کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید تھے اور مریم اورنگزیب ان کی معاون تھیں، میڈیا سیل میں سوشل میڈیا سے بھی متعدد افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو ملکی اورغیرملکی میڈیا کو مانیٹر کرتے تھے، ٹیم کا کام لیگی قیادت کی تمام انتخابی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا بھی تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے 7 دن بعد پرانی ٹیم کے چند افراد کے سوا پوری ٹیم کو فارغ کردیا گیا ہے، فارغ کی گئی میڈیا ٹیم کا موقف ہے کہ ٹیم کو مختصر مدت یعنی2ماہ کے لیے رکھا کیا گیا تھا۔