لاہور میں دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد قتل

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب پھلرواں گاؤں میں دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ برکی کی حدود پھلروان گاؤں میں 2 گروپوں کے درمیان ہوا اور اس دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے اسمبلی کے اطراف سیکورٹی سخت رکھی گئی تھی۔

بعدازاں پولیس کے جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔