اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے پارٹی اجلاس طلب کرلئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے لئے اجلاس آج ہوگا جبکہ خیبر پختوان خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے لئے اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
عمران خان دونوں اجلاسوں میں متعلقہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا اعلان کریں گے اس حوالے سے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔