خضدار: ضلع واشک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئےجن میں بعض کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے واشک میں پیش آیا،
حادثے کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئےجن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
حادثے کی اطلاعات ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے