این آراوکاخواب دیکھنے والے خواب سےباہرنکل آئیں،شیخ رشید

کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ این آر او کا خواب دیکھنے والے خواب سے باہر نکل آئیں،پاکستانی 63 سے 64 فیصد سیاسی قیادت نیب کی زد میں ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی قیادت کی اکثریت نیب کی زد میں ہے ،شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب کے ہاتھ آنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمن نہیں جیت سکے، 40سال سے ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔