لاہور: نیب نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے کیس میں 10 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ آف شور کمپنیوں کے متعلق کیس میں علیم خان پہلے بھی ذاتی حیثیت میں نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نیب کو اپنے جواب سے مطمئن نہیں کر سکے تھے۔