عمران خان کے بغیر پروٹوکول سفر کی ویڈیو وائرل

لاہور:سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی بغیر پروٹوکول گاڑی میں سفر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےعمران خان بغیر کسی پروٹوکول کے گاڑی میں جاررہے ہیں اور گاڑی کو سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ڈرائیو کررہےہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کے آگے پروٹوکول کی دو گاڑیاں جا رہی ہیں جبکہ کچھ پولیس اہلکارعمران خان کی گاڑی کیلئے راستہ صاف کرانے میں مصروف ہیں۔

گاڑی میں سفر کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور علی زیدی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جس میں عمران خان نے بھی حصہ لیا۔

ان کے ساتھ گاڑی میں موجود رہنماءنے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا کہ متوقع وزیراعظم منتخب نمائندوں کیساتھ بغیر پروٹوکول کیساتھ سفر کر رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے اس طرح کا پروٹوکول استعمال نہیں کیا جو پہلے آنے والے حکمران کرتے رہے اور کم پروٹوکول استعمال کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔

https://www.facebook.com/IKKaNayaPakistan/videos/230545614457818/