کراچی : سپرہائی وے پر فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنائے رکھنے والے ملزم سلیم نے رینجرز کو گرفتاری دے دی۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نےملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں تنخواہ نہ ملنے اور ملازمت سے نکالے جانے پر ایک شخص نےاسلحہ کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔
ملزم کے پاس ایک پسٹل اور بارود سے بھرا ایک بیگ بھی تھا۔
ملزم کا کہنا کہ اگر کسی نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو میں خود کو بارود سے اڑا لوں گا ۔
ملزم سلیم شہزاد کا کہناہے کہ وہ کسی شخص سے بات نہیں کرے گا صرف چیف جسٹس اور آرمی چیف کے سامنے بیان دے گا ۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر فیکٹری کو گھیر ے میں لے لیا اور جب بھی پولیس فیکٹر ی کے اندر جانے کی کوشش کی تو ملزم نے سامنے سے فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے بعد پولیس ملازمین کے تحفظ کے لئے اندرفیکٹری کے اندر نہیں گئی تھی۔