لاہور: مسلم لیگ (ن) کے 5 سالہ دورِ اقتدار میں مصروف ترین اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 4227 میگاواٹ سے بڑھ 6097 میگاواٹ تک جا پہنچا۔
نیپرا نے گزشتہ پانچ سالوں میں مصروف ترین اوقات میں بجلی کے شارٹ فال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق 2013ء میں بجلی کا شارٹ فال 4227 میگاواٹ رہا جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 827 اور پیداوار 14 ہزار 600 میگاواٹ رہی۔
2014ء کے مصروف ترین اوقات میں شارٹ فال 4406 میگاواٹ رہا، ان اوقات میں بجلی کی طلب 20 ہزار 576 اور پیداوار 16170میگاواٹ رہی۔
2015ء کے مصروف اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 5201 میگاواٹ رہا، اس دوران بجلی کی طلب 21 ہزار 701 اور پیداوار 16 ہزار 500 میگاواٹ رہی۔
2016ء میں بجلی کا شارٹ فال 5298 میگاواٹ رہا جبکہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 261 اور طلب 22 ہزار 559 میگاواٹ رہی۔
2017ء کے مصروف اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 6097 میگاواٹ رہا، ان اوقات میں بجلی کی طلب 25 ہزار 117 اور پیداوار 19 ہزار 20 میگاواٹ رہی۔