جعفرآباد میں پولیس چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید

جعفر آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔