راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری اور سابق وزرائ اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے جس کی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ نیب فواد حسن فواد کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی تحقیقات کررہا ہے۔