اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 میں دوبارہ گنتی کی اپیل مسترد کردی۔
جمشید دستی نے اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رات 11 بجے لائٹ بند ہوگئی اور اگلے روز دن 2 بجے نتیجہ دیا گیا لہٰذا حلقے میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔
چیف جسٹس نے جمشید دستی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنے متعلقہ فورم الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد نے 53 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے شکست دی جبکہ جمشید دستی کے حصے میں 50 ہزار سے زائد ووٹ آئے۔