کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانتوں کی منسوخی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نقیب اللہ کے والد محمد خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے لیکن مدعی کے وکیل کو سنے بغیر ہی ملزم کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔