پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر اور کامیاب بنانے کی بھی ہدایت
پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر اور کامیاب بنانے کی بھی ہدایت

ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی: کراچی کے پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرکو منی لانڈرنگ کیس میں خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایات پر عدالتی حکم پر ہٹایا گیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹرامیرشیخ کوایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج دے دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مشتاق مہر 17 جولائی 2015 سے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر سندھ پولیس میں ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔