لاہور: کائنات بتول کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے مجرم کو 3بارعمرقید،23سال قیدکی سزاسنادی۔
تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مجرم عمران کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک اورمقدمے کافیصلہ سنادیا۔ انسداددہشتگردی عدالت کے جج سجاداحمد نے فیصلہ جاری کیا۔
انسداد ہشتگردی عدالت نے کائنات بتول قتل کیس میں ملزم عمران کو 3 بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا سنا دی۔
مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ جبکہ 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت سفاک قاتل کو ابتک مختلف مقدمات میں 21 مرتبہ تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے چکی ہے۔
واضح رہے کائنات بتول کو 11 نومبر 2017 کو مجرم عمران علی نے گھر کے قریب سے اغوا ءکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جو اہلخانہ کو گھر کے قریب ہی واقعے کچرا کنڈی سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔